اسلام آباد اور روالپنڈی میں ڈینگی کے مزید 175کیسز رپورٹ


اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آبا دمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 80کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد3423ہو چکی جبکہ سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)ڈاکٹر زعیم ضیا ء کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے 80نئے کیسز رپورٹ ہوئے رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد3423ہو گئی ہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 44کیسز کے بعد مجموعی طور2004جبکہ شہری علاقوں میں مزید36کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جسکے بعد شہری علاقوں میںمجموعی طور پر1419کیس رپورٹ ہو چکے ہیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں سب سے زیادہ کیسز پمز ہسپتال میں رپورٹ ہوئے جنکی تعداداکتیس ہے ۔

ای پیپر دی نیشن