اسلام آباد (وقائع نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس عبیداللہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس نے کہاکہ رواں سال دسمبر کے دوسرے ہفتے ہاوسنگ کے حوالے سے ایکسپو منعقد کر رہے ہیں،یہ ایکسپو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تعاون سے منعقد کی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ اس ایکسپو کے اخراجات حکومت کو برداشت نہیں کرنا پڑیگا۔ انہوںنے کہاکہ چار روزہ ایکسپو میں ایک روز چینی سرمایہ کاروں کیلئے ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ چین کے تجربے سے اربنائزیشن کے حوالے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں کوسار مارکیٹ کے ارد گرد ہائیرائز بلڈنگ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی ڈی اے کے پرانے ماسٹر پلان کے مطابق چلیں گے تو پھر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ کمیٹی اراکین نے سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس نے رہائشی علاقوں میں ہائی رائز بنانے کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ سید آغا رفیع الدین نے کہاکہ سی ڈی اے کا ماسٹر پلان ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا،اسلام آباد کا انفراسٹرکچر بھی اتنی بڑی عمارتوں کو بھی سپورٹ نہیں کرتا۔ سیما معی الدین جمیلی نے کہاکہ سی ڈی اے اب سی ڈی اے نہیں رہا۔ وہ سفید ہاتھی بن چکا ہے۔ سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس نے کہاکہ سی ڈی اے نے بنی گالا میں غیر قانونی زمین کو قانونی بنا دیا ہے۔ اجلاس کے دور ان ڈی جی اسٹیٹ آفس کی کمیٹی کو سرکاری مکانات میں تجاوزات پر بریفنگ دی گئی۔
دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ایکسپو منعقد کر رہے،سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس
Oct 13, 2022