اکتوبر سیاہ ترین دن، ڈکٹیٹر مشرف نے منتخب حکومت پر حملہ کیا: جاوید لطیف

12
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مسلم لیگ ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ12اکتوبر 1999ء پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن جب ایک ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اپنے حلف سے روگردانی اور آئین پاکستان سے غداری کرتے ہوئے منتخب حکومت پر حملہ کیا، اپنے ایک ٹویٹ میں میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو گرفتار کیا پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر بنانے والے کو ہائی جیکر بنا دیا، جلا وطن کر دیا مگر نواز شریف کی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد کو روکا نہ جا سکا۔

ای پیپر دی نیشن