کیف‘ واشنگٹن (این این آئی+ انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن میں روس کے زیرانتظام شہر خیرسون میں 5دھماکے سنے گئے تاہم کسی قسم کے کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ روسی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری معلومات کے مطابق فضائی اور دفاعی نظام بھی لانچ کیا گیا۔ میئر کی جانب سے دعوی سامنے آیا ہے کہ زپوریزیا میں روس کے زیر کنٹرول علاقے میلیتوپول میں زوردار دھماکا ہوا۔ روسی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ میلیتوپول کی مرکزی مارکیٹ کے قریب ایک ڈیوائس دھماکے سے پھٹ گئی۔ امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک سمجھدار شخص سمجھتے ہیں، جنہوں نے یوکرائن کے مزاج کو سمجھنے میں غلطی کی۔ سی این این کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میرے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر قبضہ کرنے کے لیے ماسکو کی صلاحیت کا اندازہ لگانے میں غلطی کر دی۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک عقلمند شخص ہیں، جنہوں نے اندازہ لگانے میں نمایاں طور پر سنگین غلطی کر دی۔ میرے خیال سے پیوٹن نے سوچا کہ وہاں ان کا کھلے بازوؤں سے استقبال کیا جائے گا، اور یہ ان کی ماں روس کا گھر کیف میں ہے جہاں ان کا استقبال ہوگا۔ مجھے لگتا ہے انہوں نے بالکل غلط اندازہ لگایا۔
یوکرائن
یوکرئن 5دھماکے : پیوٹن نے اپنی صلاحیت کا اندازہ لگانے کیلئے سنگین ضلطی کی جابئڈن
Oct 13, 2022