اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بلوچستان کے قبائلی سردار عابد مستی خان کے بھائی انتقال پر تعزیت کیلئے کراچی میں ان کی رہائشگاہ گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے عابد مستی خان سے ان کے بھائی یوسف مستی خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم یوسف مستی خان کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ یوسف مستی خان ایک اعلی انسان اورترقی پسند سوچ کے مالک تھے۔ ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ رکھا جائیگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزارا۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
چیئرمین سینیٹ کی سردار عابد مستی خان کے بھائی انتقال پر تعزیت
Oct 13, 2022