مری(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے زندگی میں ان ہی لوگوں کو یاد رکھا جاتا ہے جو اچھے کام کر جاتے ہیں، ہمیں اسلامی اصولوں اور قوائد کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنی چاہیں ، کچھ لوگ جب دنیا میں نہیں رہتے تو ان کے اچھے کام یاد رکھے جاتے ہیں۔ایسے میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ شاہدعباسی مرحوم کی خدمات کو کسی صورت میں بھی بھلایا نہیں جا سکتا جنہوں نے اپنی مختصر زندگی میں اپنے کاموں اورفیصلوں کے حوالے سے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یادرہے گا۔ایسے میں عوامی کی مشکلات اور ان کے حل کے لئے لاہور ہائی کورٹ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو انصاف بر وق اور ان کی دہلیز پر ملے ۔ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے جوڈیشل کمپلکس جھکاگلی مری کے توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر انصاف کی فراہمی کو شبانہ روز محنت کر رہی ہے مری میں انصاف کی جلد فراہمی کے لئے مزید دو سول کورٹس اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کی عدالتیں قائم کی جا رہیں ہیں ۔ ایسے میں جب مری ضلع بننے کا نوٹیفکیشن ہونے کو ہے تو تمام ججوں کی سیٹیں پوری ہو جائیں گی۔ تقریب میں جسٹس شجاعت علی خان انسپکشن جج لاہور ہائی کورٹ،جسٹس صداقت علی خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ایسے میں انہوں نے کہا کہ جسٹس راجہ شاہدعباسی مرحوم انتہائی نفیس اور انساف پسند انسان تھے۔جوڈیشل کمپلیکس جھیکاگلی کے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے، جسٹس مرزا وقاص ر¶ف،، جسٹس جواد حسن ، کورٹ،جسٹس چوہدری عبدالعزیز ، ارم ایاز سینٹر ایڈیشنل رجسٹرار راولپنڈی، ملک محمد مشتاق ارجلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی،صابر حسین ڈاھر سینئر سول جج راولپنڈی، محمد خان کھرل ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج مری سمیت سینئرز وکلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مری بارایسوسی ایشن کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈوکیٹ ، سابق صدر نزیر عباسی ایڈوکیٹ ،جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ، سینئر قانون دان شبیر محمود ملک، و دیگر نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کا جوڈیشل کمپلیکس جھکاگلی کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل کمپلیکس جھکاگلی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
چیف جسٹس
جسٹس شاہدعباسی مرحوم کی خدمات کو کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا،چیف جسٹس
Oct 13, 2022