ملتان،خانیوال(سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) این اے 157کے ضمنی الیکشن کے لیے 264 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ، 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے این اے 157 کے ضمنی الیکشن کے لیے میدان اتوار کو سجے گا ، این اے 157 کے لیے 8 امیدوار مدمقابل ہیں ، ضمنی الیکشن کے لیے کانٹے دار مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی اور پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کے درمیان ہوگا جبکہ پی پی 209 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئیں،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر نے ڈی سی عمر شیرازی اور ڈی پی او جلیل عمران کے ہمراہ امیدواروں اور ان کے نمائندگان سے میٹنگ کی، 16 اکتوبر پولنگ ڈے پر حلقہ میں 173 پولنگ اسٹیشنز اور 560 پولنگ بوتھس قائم کیئے جائینگے۔