کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) سیاسی عدم استحکام ’’قومی معاملات‘‘ میں بگاڑ کا سبب بن رہا ہے،موجودہ سیاسی حالات اور معاشی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ’’نئے الیکشن‘‘ کی جانب جانا مناسب حل ہے ،مستقبل میں حالیہ سیلاب جیسی خوفناک صورتحال،خوراک کی کمی سمیت دیگر چیلنجز خارج از امکان نہیں ہیںجن سے نمٹنے کیلئے مستقل بنیادوں پر پائیدار حل کے لئے اقدامات کرنے اور پالیسیاں بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مستحکم جمہوری حکومت کا قیام یقینی بنانے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے امریکہ میں مقیم سید گروپ کے مرکزی رہنما اور دربار حضرت بھوگی شہید جھنگ روڈ کبیروالاکے سجادہ نشین اور رانا منور علی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ظہرانہ میں ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف،اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی رانا محسن امتیاز،کرنل(ر) راؤ محمد عالمگیر، منتظر مہدی،رانا عرفان،میاں سعید احمد سہو،میاں ممتاز حسین سہو،میاں حسن مشتاق سہو،مہر خادم حسین مہار،میاں معصب عبداللہ سرگانہ،مہر فخر عباس سپرا،سید سہیل عابدی،میاں حماد حسین سہو،سید فرخ رضا،مہر قیصر عباس ترگڑ،سید احتشام رضا،رانا ماجد مصطفیٰ،حفیظ سعیدی،رانا شاہد مصطفیٰ،مطیع الرحمان خان نیازی،راؤ نفیس احمد،مہر نوید اختر گھبیسر،مہر امجد حسین باٹی،حاجی ملک محمد اشرف،ملک فارو ق احمد،چوہدری محمد اسلم شاہد،حاجی محمد جاوید زرگر،محمد رفیق بھٹہ،میاں محمد احمد سہو،رانا عابد مصطفیٰ،سردار عاطف علی سہو،سید ثقلین شاہ،راؤ خاور محمود سعیدی،میاں اخلاق احمد سہو،میاں طارق محمود سہو،ملک یوسف بھٹی،ملک محمد ارشد لپرا،چوہدری عمران رشید،مہر اعجاز احمد،ملک مظفراعوان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
سیاسی عدم استحکام قومی معاملات میں بگاڑ کا سبب بن رہا:سید فخرامام
Oct 13, 2022