ملتان (نیوز رپورٹر)مہنگا ٹیرف، بھاری بھرکم بل، ٹیکسوں کی بھرمار ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی میں بجلی چوری میں اضافہ، سرویلینس اور مانیٹرنگ ٹیموں کی کارکردگی صفر، بجلی چور کھل کر کھیلنے لگے۔ تفصیل کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں ہیڈ کوارٹر کی سطح پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں شدید کمی آگئی ہے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی تمام تر ذمہ داری آپریشن سب ڈویڑنوں پر ڈال دی گئی ہے اور ہیڈ کوارٹر کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث آپریشن ڈویژن بھی من مانی پر اتر آئی ہے ذرائع کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی چوری کی شرح میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ مہنگی بجلی اور بھاری بل ادا کرنا صارفین کی قوت سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ لوگ مجبوراً بجلی چوری کی طرف مائل ہو رہے ہیں تاہم ہیڈکوارٹر میں قائم دو شعبے ریجنل سرویلنس اور سرویلینس اینڈ مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بڑے کنکشنوں کی چیکنگ اور آپریشن سب ڈویژن اور ڈویڑنل ٹیموں کی ری چیکنگ کا عمل نہایت سست روی کا شکار ہو چکا ہے جس کے باعث میپکو کے لاسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
مہنگا ٹیرف‘ بھاری بل‘بجلی چوری کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ
Oct 13, 2022