ملتان (نمائندہ خصوصی) پاور لومز ورکر زیونین کے زیر اہتمام 15 ویں سالانہ موٹر سائیکل میلاد ریلی کی قیادت جمشید خان دستی، ندیم قریشی، یونس جاوید انصاری، رانا عبدالجبار، ڈاکٹر عطا محمد، رانا ندیم، عبید اللہ، چوہدری صدیق انصاری نے کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کائنات کے تمام خزانے نبی اکرم کے اسو حسنہ میں پوشیدہ ہیں اگر ہم نبی مصطفے کی سنتوں پر عمل کریں گے تو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی۔مقررین نے مزید کہا کہ تاجدار ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ ہم اقوام عالم کو بتا نا چاہتے ہیں کہ ختم نبوت کے خلاف بننے والے کسی بھی قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ریلی سے رانا ندیم چیئر مین P T I ، چوہدری محمد صدیق انصاری فوجی، ڈاکٹر عطا محمد، عبیداللہ انصاری، امانت علی جٹ، قاری توفیق حامدی نے بھی خطاب کیا۔
میلاد ریلی
پاور لومز ورکر زیونین کے زیر اہتمام 15 ویں سالانہ موٹر سائیکل میلاد ریلی
Oct 13, 2022