قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایشیاء میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سیکا کے چھٹے سربراہ اجلاس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں۔پاکستان سیکا تنظیم کے بانی ارکان میں شامل ہے ، تنظیم کی بنیاد 1992ء میں رکھی گئی تھی، 27 ملک اس تنظیم کے ارکان میں شامل ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے علاوہ روس، ترکی، ایران اور ازبکستان کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔قازقستان کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف میزبان ملک قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکائیف سے بھی ملاقات کریں گے۔