دورۂ قازقستان، وزیر اعظم کا چھٹے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب

آستانہ: وزیر اعظم شہباز شریف دورۂ قازقستان کے دوران چھٹے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب آج کریں گے اور پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ایشیا میں اعتماد سازی سے متعلق تنظیم (سیکا) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے گزشتہ روز قازقستان پہنچے۔ وزیر اعظم چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے۔

سیکا سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطۂ نظر واضح کریں گے اور سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں اور سربراہانِ مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سیکا ممالک کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔مجموعی طور پر 27 ممالک پر مشتمل سیکا سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات اور عالمی برادری کی جانب سے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط کاوشوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے جبکہ عالمی برادری کو کساد بازاری کا سامنا ہے۔آج سے 30 سال قبل 1992 میں قائم کیے گئے بین الحکومتی ادارے سیکا میں براعظم ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں۔ جو امن و سلامتی، سماجی و اقتصادی ترقی اور دیگر اہم امور پر اجلاس منعقد کرتا رہتا ہے۔ پاکستان سیکا کے بانی اراکین میں شامل ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن