اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار221افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.48 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 68 ہزار 294 ہوگئی جبکہ کورونا کے 28 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 62 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
آج سے 8 روز قبل دُنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 62 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار 201 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 لاکھ 53 ہزار 339 افراد جان کی بازی ہار گئے۔وائرس سے متاثرہ 39 ہزار 301 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 86 ہوگئی۔ کورونا کے 1 کروڑ 33 لاکھ 94 ہزار 785 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔