موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچا ہے: وزیراعظم

Oct 13, 2022 | 12:56

ویب ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچا ہے۔

سیکا سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف بہت سی کامیابیاں حاصل کیں. پاکستان کی پہلی ترجیح معاشی ترقی کوفروغ دیناہے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا جبکہ خطے میں امن کیلئےمسئلہ کشمیرکا حل بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ  7دہائیوں سےبھارت نے کشمیریوں کوحق خودارادیت سےمحروم کیا ہوا ہے لیکن اب سرحدوں کے دونوں اطراف تنازع کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  سیلاب سے پاکستان کو 30ٹریلین کانقصان ہوا البتہ سیلاب کی تباہ کاریوں سےنمٹنے کیلئے تعاون پر شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہزاروں کلو میٹرشاہراہیں، پل اورمکانات کونقصان پہنچا ہے جس کے بعد  3کروڑسے زائد سیلاب متاثرین کی بحالی ہمارے لیےچیلنج ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پرخصوصاً دوست ممالک سےمزید مدد کاخواہاں ہے کیونکہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچا ہے جس کے باعث پاکستان کو  غیرمعمولی صورتحال کاسامنا ہے۔

مزیدخبریں