سندھ ہائیکورٹ: سی ای او کے۔الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری

Oct 13, 2022 | 13:07

ویب ڈیسک

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہرِ قائد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے۔الیکٹرک کے سی ای او کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی جس کے دوران ہائیکورٹ میں لوڈ شیڈنگ ہوئی جس کے دوران مختلف کیسز کے فریقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو حکم دیا کہ وارنٹ گرفتاری کی 1 گھنٹے میں تعمیل کرائی جائے۔ پولیس سی ای او کے۔الیکٹرک کو 1 گھنٹے میں عدالت کے روبرو پیش کرے۔سندھ ہائیکورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت اندھیرے میں ہوئی جس پر معزز عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تاہم نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کو لاپتہ افراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے سے آگاہ کردیا جس پر عدالتِ عالیہ سندھ نے برہمی کا اظہار کیا۔ 

 ہائیکورٹ میں 10 لاپتہ افراد کی بازیابی کے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران 10 روز قبل عدالتِ عالیہ سندھ نے پیشرفت کے قابلِ ذکر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں