آستانہ: وزیراعظم شہبازشریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے قازقستان میں ملاقات کی۔محمود عباس نے نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے ان کے لیے (سیلاب متاثرین)کچھ بھی نہیں کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔صدر محمود عباس نے کہا کہ ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھولتے، ایک سوسال سے ہم پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولے، مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔