ہائیکورٹ: بجلی چوروں کیخلاف مقدمات خارج کرنے کے حکم کیخلاف فیصلہ محفوظ

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بجلی چوروں کےخلاف درج مقدمات خارج کرنے کے سیشن عدالت کے فیصلے کےخلاف 80 اپیلوں پر وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے حکومت پنجاب کی اپیلوں میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں۔ ضابطہ فوجداری کے تحت بجلی چوری کے مقدمات درج ہوسکتے ہیں۔ ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ گریڈ سترہ کے ملازم کی مدعیت میں درج ہوسکتا ہے۔ ٹرائل عدالت کا اخراج مقدمہ کاحکم غیر قانونی ہے کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...