ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست نمٹا دی

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بشریٰ بی بی کیخلاف نامعلوم مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر متعلقہ اداروں کی رپورٹس پیش کئے جانے پر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے کیس نیب کا نہیں، اینٹی کرپشن اور ہوم سیکرٹری کے متعلق ہے، ہم نے کہا تھا کہ جس تاریخ تک رپورٹ آئے گئی اس وقت تک متعلقہ ادارے ذمہ دار ہوں گے، فریقین کی رپورٹس آنے پر اس کیس کو اب نمٹا رہے ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کےخلاف پنجاب میں کوئی بھی مقدمہ درج نہ ہونے کی رپورٹ عدالت پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیاکہ بشری بی بی کےخلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔ رپورٹ تاخیر سے پیش کرنے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی بھی کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا رپورٹ بینک میں رکھی تھی یا فائل کو تالے لگائے گئے تھے؟۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...