اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم پاکستان کے وڑن اور نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات کردی گئیں بین الاقوامی معیار کا دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءکیا جارہا ہے اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی طور استعمال کیا جا سکے گا ٹریفک دفتر ہفتہ کے روز بھی کھلا رہے گاہفتہ والے دن صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے اوقات کار میں ٹریفک دفتر کھلا رہے گا ہفتہ کو چھٹی والے افراد بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل کروا سکیں گے ڈرائیونگ لائسنس برانچ روزانہ کے اوقات کار میں بھی 2 گھنٹے اضافی فرائض سر انجام دے گی۔