کشمیر کے عوام کیلئے ہمیشہ مضبوط آواز اٹھائی: خصوصی نمائندہ سیکرٹری او آئی سی

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں انڈیا سٹڈی سنٹر نے جموں و کشمیر کے لئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سیاسی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے کے ساتھ ایک گول میز مباحثے کی میزبانی کی۔ ڈائریکٹر آئی ایس سی ڈاکٹر خرم عباس نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے تنازعہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے موقف کی او آئی سی کی مسلسل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی نے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ہمیشہ مضبوط آواز اٹھائی ہے۔ دیگر شرکاءمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر غلام محمد صفی، سابق وزیر آزاد کشمیر فرزانہ یعقوب، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے چیئرمین الطاف حسین وانی، سابق سفیر اور اکیڈمکس آئی پی ایس کے وائس چیئرمین سید ابرار حسین، لیگل فورم فار کشمیر کے چیئرمین ایڈووکیٹ ناصر قادری، شیخ عبدالمتین، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی کے طلبا شامل تھے۔ سابق سیکرٹری خارجہ اور ڈی جی آئی ایس ایس آئی سہیل محمود نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے کس طرح اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایمبیسیڈر سہیل محمود نے کر کہا کہ فلسطین اور کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے کے دو قدیم ترین تنازعات ہیں، دونوں تنازعات خود ارادیت کے ناقابل تنسیخ حق سے متعلق ہیں، اور دونوں قابض طاقتوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حل طلب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...