کشمیر کونسل بجٹ معاملہ پر وفاق اور آزادکشمیر حکومت میں پھر اختلافات

Oct 13, 2023

اسلام آباد(وقار عباسی/وقائع نگار)کشمیر کونسل کے 56 کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ جاری کرنے کے معاملے پر وفاق اور آزادکشمیر کی حکومت کے درمیان ایک مرتبہ پھر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں آزادکشمیر کی حکومت نے نگراں وزیراعظم کی جانب سے وزارت امور کشمیر کو تنخواہوں کی ادائیگی کروانے کے احکامات ماننے انکار کردیا ہے آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے وزارت امور کشمیر کے احکامات کو ریاستی معاملات میں مداخلت قرار دے کر اکاو¿نٹنٹ جنرل کو اس پر عمل کرنے سے منع کردیا ہے وزارت امور کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر کشمیر کونسل کے ملازمین کو تنخواہوں اور اخراجات ادائیگی کرنے کیلئے خط براہ راست اکاو¿نٹنٹ جنرل کو تحریر کر دیا وزیراعظم آزادکشمیر نے کونسل ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر ادائیگیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے آزادکشمیر حکومت کے طلب کرنے کے باوجود کونسل کی جانب سے تفصیلات تک فراہم نہ کی۔

مزیدخبریں