لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ احتساب اپنی جگہ درست لیکن یہ بیانیے کا محور نہیں ہونا چاہئے۔ عوام کو احتساب سے غرض نہیں وہ ریلیف چاہتے ہیں۔ نواز شریف اس بار بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ نواز شریف کیلئے پہلا چیلنج عام افواج اور عدلیہ میں اچھی لیڈر شپ آ گئی ہے۔ شہباز شریف پنجاب کے دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں یہ بات درست نہیں کہ نواز شریف کے ہی اداروں کے ساتھ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ میرا خیال ہے سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ نواز شریف کو تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر اور 9 مئی والے کیس بہت بڑے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ماسٹر مائنڈ ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔