شیخوپورہ :نامعلوم نوجوان پر تشدد ‘ تیز دھار آلے سے ذبح کردیا

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) بعض افراد نے ایک نوجوان کو بے دردی سے تشدد کرنے کے بعد اس کو تیز دھار آلہ سے پہلے ذبح کیا اور پھر اس کی نعش پر گولیاں چلاتے رہے اور نعش لاہور روڈ کی آبادی سعد ٹوریاں تھانہ فیکٹری ایریا میں کار پر لاکر مکئی کے کھیتوں میں پھینک کر روپوش ہوگئے کہ ملزموں نے نوجوان جس کی عمر کا اندازہ 26 / 27 برس لگایا گیا ہے کو پہلے ڈوپٹے کی مدد سے پھندہ دے کر اور پھر اس کی گردن کاٹ دی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گا¶ں کے لوگوں کی نشاندہی پر مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ہے پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو کسی اور علاقہ میں قتل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن