سرینگر‘ نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے اس دوران شمالی کشمیر سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گےا ہے ۔ بھارتی فورسز نے مدثر احمد بٹ نامی نوجوان کو ضلع بارہ مولاکے علاقے عشکارہ میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔ اس کے خلاف ے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گےا ۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قےد کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی(ڈی ایف پی) پر پابندی کے خلاف کشمیریوں نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، کیا ہے ۔ جمعرات کو کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زےر اہتمام احتجاجی مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے کی۔ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کی طرف سے کشمیر کو بھارتی اٹوٹ انگ قرار دےنے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دےتے ہوئے امریکہ سمیت عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کا ادراک کریں کہ آج مسئلہ کشمیر سے بڑھ کر کوئی بھی مسئلہ اہم اور تشویشناک نہیں ہے جہاں دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اختلافات کو وحشیانہ اقدامات کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، غلام نبی سمجھی، جنید الاسلام، محمد یاسین عطائی، مولانا مصعب ندوی اور محمد رمضان نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں میں دو نوجوانوں کے ایک جعلی مقابلے میں قتل کی شدید مذمت کی۔
مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، ایک اور نوجوان گرفتار
Oct 13, 2023