غزہ پر اسرائیلی بمباری کی رپورٹنگ کرتے ترک خاتون رپورٹر رو پڑی

استنبول (نیٹ نیوز) غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی رپورٹنگ کرتی ترک خبر ایجنسی کی رپورٹر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رو پڑی۔ خاتون رپورٹر جب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینی بچوں اور شہریوں کی حالت زار بتا رہی تھیں تو انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی ایمبولینس نہیں، کوئی پیشہ ور عملہ نہیں، عام لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے زخمیوں کو خود پرائیویٹ گاڑیوں میں لیکر ہسپتال پہنچا رہے ہیں، اس موقع پر خاتون رپورٹر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رو پڑی۔

ای پیپر دی نیشن