پی ٹی آئی کو لبرٹی جلسہ کیلئے اجازت کا معاملہ ڈی سی آج فیصلہ کر لیں: ہائیکورٹ

Oct 13, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کو آج تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر فیصلہ کر کے بتائیں کہ اجازت دینی ہے یا نہیں، اگر اجازت نہیں دینی تو کن وجوہات کی بنا پر نہیں دینی؟ دوران سماعت عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ بتائیے کیا مسئلہ ہے، ابھی تک اجازت کیوں نہیں دی؟۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل شاداب جعفری کے پیش نہ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کیس لگا ہے وکیل پیش نہ ہو۔

مزیدخبریں