سٹاک ہوم (نوائے وقت رپورٹ ) سوئیڈن میں پہلی بار قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے کو مجرم قرار دےدیا گیا۔ سوئیڈن کی ضلعی عدالت نے 27 سال کے شخص کو نسلی گروہ کے خلاف احتجاج کا مجرم ٹھہرایا۔ سوئیڈش عدالت کا اس حوالے سے کہنا تھا قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے نے اسلام کو نہیں مسلمانوں کونشانہ بنایا۔ عدالت نے مزید کہا مجرم کا عمل کسی ذمہ دارانہ بحث یا مقصد کے لیے نہیں تھا۔ مجرم قرار دیے گئے شخص نے ستمبر 2020 میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی۔
سوئیڈن میں پہلی بار قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والا مجرم قرار
Oct 13, 2023