مدینہ منورہ ( جاوید اقبال بٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب پہنچ کر عمرہ اداکیا، اس موقع پر انکے ہمراہ حسین نواز شریف اور دوسرے ساتھی بھی تھے۔ نواز شریف عمرہ اس کے بعد مدینہ منورہ جائیں گے، وہ مسجد نبوی میں عبادت اور روضہ رسول پر سلام پڑہیں گئے۔ باوثوق ذرائع کہ مطابق سعودی عرب میں چند دن قیام کہ 18 اکتوبر کو ابوظہی جائیں گئے اور وہاں سے چارٹرڈ طیارہ کے ذریعے 21 اکتوبر کو پاکستان کا تاریخی سفر ہوگا، طیارے میں 150 سے زائد مسافروں کی گنجائش ہوگی، طیارے میں صحافی اور مسلم لیگ ن کہ کارکنان بھی شامل ہوں گے۔
نوازشریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، 18 اکتوبر کو ابوظہبی جائینگے
Oct 13, 2023