معزز قارئین ! 11 اکتوبر2008ءکو ”پنجاب پیپلز پارٹی“ (شعبہ خواتین) کی پہلی اور آخری منتخب سیکرٹری جنرل۔ میری اہلیہ بیگم نجمہ اثر چوہان کی 15ویں برسی منائی گئی۔ 30 نومبر 1967ءکو لاہور میں جنابِ ذوالفقار علی بھٹو کی چیئرمین شپ میں ”پاکستان پیپلز پارٹی“ قائم ہوئی، جس کے چار راہنما اصولوں میں سے ایک راہنما اصول یہ تھا کہ ”جمہوریت ہماری سیاست ہے“ پھر مَیں نے جنابِ بھٹو کی جمہوریت کو قریب سے دیکھا، جب ا±نہوں نے ”خاتونِ اوّل“ بیگم نصرت بھٹو کی نگرانی میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی (شعبہ خواتین) کے صدور اور سیکرٹریز جنرل کے انتخابات کرائے؟ 26 اپریل 1976ءکو ٹاﺅن ہال لاہور میں، پنجاب کی صدر اور سیکرٹری جنرل کے لئے ڈاکٹر مبشر حسن کی بڑی بہن، مس آئمہ حسن، ملتان کی بیگم نادر خان خاکوانی، لاہور سے ر±کن پنجاب اسمبلی بیگم ریحانہ سرور امیدوار تھیں اور سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے راولپنڈی کی ر±کن پنجاب اسمبلی مس ناصرہ کھوکھر، ایڈووکیٹ مس اے۔ ایف۔ تبسم اور میری اہلیہ بیگم نجمہ اثر چوہان۔لاہور کے صوبائی حلقہ نمبر 6 سے سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفےٰ کھر کو ہرانے والے ر±کن پنجاب اسمبلی شیر محمد بھٹی کی قیادت میں تین ارکان صوبائی اسمبلی میرے گھر آئے۔ ا±نہوں نے کہا کہ ”اثر چوہان صاحب! ڈاکٹر مبشر حسن صاحب کا حکم ہے کہ آپ اپنی بیگم صاحبہ کو انتخاب سے دستبردار کروا لیں!“۔ مَیں نے کہا کہ ”مَیں پیپلز پارٹی کے "Discipline" میں نہیں ہ±وں، ڈاکٹر صاحب کا حکم نہیں مان سکتا، آپ تشریف لے جائیں!“۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مولانا کوثر نیازی آئے لیکن مَیں نے ا±نہیں چائے پلائے بغیر ر±خصت کردِ یا۔
معزز قارئین ! دو دِن بعد بیگم نصرت بھٹو گورنر ہاﺅس لاہور میں تھیں۔ ا±نہوں نے بیگم نجمہ اثر چوہان کو وہاں مدّعو/ طلب کِیا اور کہا کہ ”آپ کا شوہر اپنے روزنامہ ”سیاست“ میں ہماری پارٹی کے خلاف لکھ رہا ہے۔ آپ کیلئے انتخاب لڑنا مناسب نہیں ہے!“۔ نجمہ نے کہا کہ ”قابل احترام خاتونِ اوّل! آپ میرے شوہر کو اپنے پاس بلا کر صفائی کا موقع ضرور دیں!“ پھر بیگم نصرت بھٹو کی اجازت سے دو دِن بعد مَیں اور میری بیگم وزیراعظم ہاﺅس میں خاتون اوّل کے دفتر میں تھے۔
مَیں نے بلا تمہید خاتون اوّل سے کہا کہ ”آپ لاہور میں تھیں تو مجھے میرے کئی صحافی دوستوں نے بتایا کہ ”خاتون اوّل آپ کی اہلیہ پر الیکشن سے دستبردار ہونے کا دباﺅ ڈالیں گی!“ لیکن، مَیں نے ا±نہیں بتایا کہ ”بھلا ”فخر ایشیا“ وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قابل احترام اہلیہ، ایسا کر کے پارٹی کو بدنام کیوں کریں گی؟“۔ خاتون اوّل نے چند لمحے کے لئے سوچا، پھر مسکراتے ہ±وئے نجمہ سے کہا کہ ”ٹھیک ہے Najma" "Dear ۔ آپ انتخاب ضرور لڑیں!“۔
” 26 اپریل کا انتخاب! “
معزز قارئین! پنجاب کے تمام اضلاع، شہروں اور تحصیلوں کی 225 منتخب صدور اور سیکرٹری جنرلز نے ووٹ ڈالے تو، بیگم نادر خان خاکوانی صدر، اور بیگم نجمہ اثر چوہان سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئیں۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 12 نشستوں کے انتخاب کا مرحلہ آیا تو جنابِ بھٹو نے پنجاب پیپلز پارٹی، (شعبہ خواتین) کی منتخب سیکرٹری جنرل نجمہ اثر چوہان کے بجائے شکست خوردہ مس ناصرہ کھوکھر کو صوبائی اسمبلی کا ر±کن منتخب کروا دِیا۔ بیگم نجمہ اثر چوہا ن نے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ دِی۔صرف ایک بار مارچ 1986ءمیں باغ بیرون موچی دروازہ لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف رامے کی ”پاکستان مساوات پارٹی“ کے جلسلہ عام میں خطاب کرتے ہ±وئے جرنیلوں، جاگیر داروں اور ع±لمائے س±و کو للکارا تھا۔
”بیگم نصرت بھٹو کی برطرفی!“
10 دسمبر 1993ءکو وزیراعظم پاکستان (شریک چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی) محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 33 ارکان کا اجلاس طلب کر کے اپنی والدہ محترمہ، چیئرپرسن ”پاکستان پیپلز پارٹی“، بیگم نصرت بھٹو کو برطرف کردِیا۔ ا±ن دِنوں وزیراعظم صاحبہ کے میڈیا ایڈوائزر حسین حقانی نے وزیراعظم سے میری ملاقات کروائی پھر وہ مجھے عوامی جمہوریہ چین کے دورے پر لے گئیں۔Hotel" "Beijing میں مرحوم صحافی منّو بھائی اور پیپلز پارٹی کے دانشور بشیر ریاض میری "Table" پر آئے۔ منّو بھائی نے کہا ”اثر چوہان!۔ تم نے اپنے روزنامہ ”سیاست“ میں جنابِ بھٹو کے خلاف بہت کچھ لکھا، اب تمہیں ا±ن کی بیٹی کے ساتھ دورہ چین پر آتے شرم نہیں آئی؟“۔ مَیں نے کہا کہ ”منّو بھائی! اگر بے نظیر صاحبہ نے میرے والد صاحب کے خلاف لکھا یا بولا ہوتا تو مجھے واقعی شرم آتی، اب آپ محترمہ وزیراعظم صاحبہ سے بات کریں !“۔
11 اکتوبر 2008ءکو میری اہلیہ نجمہ اثر چوہان کا انتقال ہوا تو ا±سی شام الیکٹرانک میڈیا پر صدر آصف علی زرداری کا تعزیتی پیغام نشر ہ±وا کہ ”بیگم نجمہ اثر چوہان نے پیپلز پارٹی کے لئے قابل قدر خدمات انجام دِی ہیں۔ مجھے ا±ن کی وفات کا بے حد د±کھ ہ±وا!“۔ تین دِن بعد مَیں نے اپنے کالم میں لکھا کہ ”دامادِ بھٹو کو علم نہیں ہے کہ نجمہ اثر چوہان نے تو جنابِ بھٹو کی زندگی ہی میں پارٹی چھوڑ دِی تھی “۔
معزز قارئین! نجمہ اثر چوہان کی قبر اسلام آباد میں ہے اور ا±س کی دیکھ بھال کی ذمہ داری مجھ سے زیادہ میری سب سے پیاری بیٹی عاصمہ، ا±س کے شوہر، معظم ریاض چودھری اور ا±ن کے 12 سالہ بیٹے علی امام پر ہے۔ کبھی کبھی سعودی عرب سے میری بیٹی سائرہ ا±س کا میاں قاسم احمد مرزا، بیٹا جبرائیل احمد مرزا اور (دبئی باسی) میرا بیٹا شہباز علی چوہان اور ا±س کی اہلیہ عنبرین بھی نجمہ کی قبر پر حاضری دیتے ہیں۔
معزز قارئین! 1992ءسے نیویارک اور لندن میں آباد میرے اور (میری مرحومہ بڑی بیگم اختر بانو) کے تین بیٹے ذوالفقار علی چوہان، انتصار علی چوہان اور انتظار علی چوہان جب بھی حجِ بیت اللہ یا ع±مرہ کی ادائیگی کے لئے جاتے ہیں تو وہ میرے اور اپنی بڑی امی اور چھوٹی امی کا عمرہ ادا کرنے کا سعادت بھی حاصل کرتے ہیں۔ مَیں ہر سال 26 اپریل یا 11 اکتوبر کو جنابِ بھٹو اور ا±ن کی جمہوریت کو بہت یاد کرتا ہ±وں۔ چشتیہ سلسلہ کے ولی اور پنجابی کے پہلے شاعر بابا فرید ا±لدّین مسعود گنج شکر نے فرمایا ہے کہ ....
”جند ووہٹی، مرن وَر، لے جا سی پرنائی“یعنی ”جان۔ د±لہن ہے اور ملک الموت د±لہا اور وہ ا±سے بیاہ کر لے جائے گا“ ملک الموت، مجھ اکیلے کا ہی رقیب نہیں‘ وہ تو د±نیا کے ہر زندہ انسان کا رقیب ہے“۔
٭....٭....٭