لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر احمد خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت نے 7 دہائیوں میں فلسطین کی قیمتی نسلیں اورفصلیں فناکردیں۔ فلسطینی انسانیت جبکہ اسرائیلی بربریت کے علمبردار اورمدمقابل ہیں۔اسرائیل کوئی ریاست نہیں بلکہ فسطائیت کے حامی عناصر کاایک قبضہ گروپ ہے۔ ہرکوئی جانتا ہے کون کس طرح نہتے فلسطینیوں کے سینوں میں گولیاں اتارتا اوران کی سرزمین ہتھیاتارہا۔
اسرائیلی بربریت نے فلسطینی نسلیں اورفصلیں فناکر دیں : تنویر خان
Oct 13, 2023