کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان رہا ۔ 100 انڈیکس 0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 48772 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا۔100 انڈیکس 9دنوں میں2500 پوائنٹس بڑھ گیا۔ کاروباری تیزی سے 56.34 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔297.17پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 6سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اس سے قبل انڈیکس 9 جولائی 2017 کو 49527 پوائنٹس پر تھا۔ 100انڈیکس 48475.54پوائنٹس سے بڑھ کر48771.71پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 114.30 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 16791.96 پوائنٹس سے بڑھ کر 16906.26پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 32372.16پوائنٹس سے بڑھ کر32542.92پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 34 ارب 94 کروڑ 84 لاکھ 19 ہزار 277 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب41ارب50کروڑ 46لاکھ 87ہزار 737روپے سے بڑھ کر 71 کھرب 76 ارب 43 کروڑ 31 لاکھ 7ہزار 14 روپے ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 9 دنوں میں 2500 پوئنٹس بڑھ گیا
Oct 13, 2023