قومی کرکٹرز کا احمد آباد میں شاندار استقبال، پریکٹس، بھارت سے مقابلہ کیلئے تیار ہیں: محمد رضوان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کا حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچنے پر ہوٹل میں شاندار استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کو روایتی شال پیش کی گئی،اس سے قبل چارٹر فلائٹ میں قومی ٹیم نے کیک کاٹ کر سری لنکا کے خلاف جیت کا جشن منایا اور افتخار احمد نے کھلاڑیوں کا منہ میٹھا کروایا۔قومی کرکٹرز نے احمد آباد میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ کھلاڑیوں نے کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی باﺅلنگ ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا ۔ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کےساتھ مل کر میچ کیلئے حکمت عملی تیار کی ۔ قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ احمد آباد میں بھارت سے میچ کیلئے ہم تیار ہیں، امید ہے بھارت بھی تیار ہوگا۔ ورلڈ کپ کےلئے بھارت آنے سے پہلے سابق کپتان سعید انور سے بات کی تھی۔وکٹ کیپر بیٹر نے بتایا کہ سعید انور نے مشورہ دیا پچ کے بجائے اپنے پلان پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ مسلسل دوجیت کے بعد کھلاڑی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ جیت کیلئے میدان میں اتریں گے ۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر شبمن گل احمد آباد پہنچ گئے تاہم اب بھی پاکستان کےخلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ شبمن گل نے ایئر پورٹ پر ماسک پہن رکھا تھا، وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ بھارتی ٹیم کےساتھ افغانستان کےخلاف میچ کےلئے دلی نہیں گئے تھے۔ شبمن گل کو ہسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا اور پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شرکت پر اب بھی سوالیہ نشان ہے۔ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میںآج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم چنائی کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ دن ایک بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیشی ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...