روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ2023 ء کا میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔میچ نریندرا مودی سٹیڈیم میں دوپہرڈیڑھ بجے شروع ہو گا ،کل ہفتہ کو میچ کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی بھی کی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھی احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے کھل کر رنز بنائے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی بائونس اور سوئنگ ملے گی جبکہ مڈل اوورز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے تاہم مجموعی طور پر بیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، کل ہفتہ کودرجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ کل ہفتہ کواحمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے،پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔