صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشانِ امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں صدرمملکت نےایڈمرل نوید اشرف کونشان امتیازملٹری سے نوازا۔ یاد رہے گذشتہ ہفتے ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے تئیسویں چیف بنے تھے ، سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان نئے ایڈمرل چیف نوید اشرف کو سونپی تھی۔ پاک بحریہ کے نئے سربراہ نویداشرف کو پاکستان نیوی میں غیرمعمولی پیشہ وارانہ خدمات اور بہادری کےاعتراف میں ہلالِ امتیازملٹری اورتمغہ بسالت سےنوازا جاچکا ہے۔ امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، جرمنی اور پاکستان میں ابتدائی بحری تربیت کی کامیاب تکمیل پرانہیں قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا اوع اپنے شاندار نیول کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کے 10 سالہ کمانڈز تجربے میں گن بوٹ کی کمانڈ، ایک مائن ہنٹر، تین ڈسٹرائرز اور 25ویں اور 18ویں ڈسٹرائر اسکواڈرنز کی کمانڈزشامل ہیں
صدرِ مملکت نے نیول چیف ایڈمرل کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا
Oct 13, 2023 | 15:01