اماراتی جزیرے نے بوتلوں میں پیغامات کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک جزیرے نے ساحل پر بوتلوں میں بند 1100 پیغامات کو ڈسپلے کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ 

سعدیات نامی یہ جزیرہ ابو ظبی کے ساحل پر واقعہ ہے۔ اماراتی حکام نے بتایا کہ جزیرے پر موجود مختلف ہوٹلوں کے مہمانوں کو مدعو کیا گیا کہ وہ اس جزیرے کو پسند کرنے یا پھر محبت کے تصور پر پیغامات تحریر کریں۔

جس کے بعد یہ نوٹس بوتلوں میں ڈال کر اسے ساحل پر دل کی علامت کے ساتھ ایک جملے ’آئی لَو سعدیات آئی لینڈ‘ کے انداز میں سجایا گیا۔ 

پیغامات پر مبنی ان بوتلوں کو اس طرح نصب کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے بوتلوں کا سب سے بڑا ڈسپلے آف میسجز کا ایوارڈ دیا۔

منتظمین کا کہنا تھا انکا یہ اقدام پیرس کے دیز آرٹس برج سے متاثر ہو کر کیا گیا

ای پیپر دی نیشن