پشاور( بیورورپورٹ)گورنرخیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا اس ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، پاکستان میں بہت عرصے بعد ایک اہم ترین انٹرنیشنل کانفرنس ہورہی ہے ، ہم پاکستان کا ایک سافٹ امیج دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی نے کانفرنس والے دن احتجاج کی کال دی ہے۔گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے سوال کرتے ہوئے کہا کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے؟ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے نمبر پورے ہونے پر آئینی ترمیم نہیں ہوگی؟ پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام پولیٹیکل پاٹیاں ایس سی او کانفرنس پر اکھٹی ہیں، ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر کاربند ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، کے پی کا امن خراب ہوچکا ہے، ان کا ایجنڈا تھا کہ ہم انڈیا کے وزیر کو لاکر دھرنے سے خطاب کروائیں گے، پہلے پاکستان ہی پھر بعد میں کسی کی سیاست ہے۔ گورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم سے زیادہ ورکرز کی قربانی کی دوسری پارٹی نے نہیں دی، سیاست دانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے، یہ لوگ دوسروں کے بچوں کومروانے کے چکر میں ہیں، خود بھی سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، سیاست دانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے ، احتجاج آپکا حق ہے لیکن یہ موقع ٹھیک نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاسی شخصیت ہیں اور انہوں نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے گن گن کر بدلے لے رہے ہیں۔