چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن ہمیشہ تقرر سے ایک دو دن پہلے ہو تاہے ، وزیر قانون

Oct 13, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت 24 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کرے گی کہ کس مقام پر چیف جسٹس کی حلف برداری ہونی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے ڈیڈ لائن 24 اکتوبر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن ہمیشہ سے تقرر سے ایک دو دن پہلے ہی کیا جاتا ہے، قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹیفکیشن نگراں حکومت کی آمد کے پیش نظر کچھ پہلے کیا گیا تھا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں قانونی ماہرین کی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ آئینی ترمیم 25 اکتوبر کے بعد بھی ہوسکتی ہے اور دو ماہ بعد بھی ہوسکتی ہے۔ چار پانچ ائٹمز پر گفتگو جاری ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جلدی ہے؟ اب تو ڈیڑھ مہینہ ہوگیا۔ ججز کی تعیناتی کسی زمانے میں گورنر جنرل، کبھی صدر اور کبھی مارشلا ایڈمنسٹریٹر کرتے رہے ہیں۔ امریکا میں ججز کی تعیناتی کا اختیار صدر کے پاس ہے۔

مزیدخبریں