کرم : 2قبائلی گروپوں میں فائرنگ ، 11افراد جان بحق ، 6شیدید زخمی 

 پشاور( بیورورپورٹ)خیبر  پی کے کے ضلع کرم میں دو قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا‘ زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔پولیس نے بتایا ہے کہ علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ‘ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ڈی سی جاوید اللہ محسود نے بتایا کہ ضلع میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ نے کہا کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کے لئے پہلے سے موجود ہیں۔ صبح  مقبل قبائل کی جانب سے طوری قبائل پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن