توہین مذہب کے ملزم کو سزائے موت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کا توہین مذہب کے الزام میں بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور سزائے موت کا حکم دے دیا۔ گوجر خان کے شہری قیصر سجاد کو سزائے موت کا حکم پیکا قانون کی سیکشن 11 کے تحت ملزم کو سات برس قید کا حکم دیا، ملزم کو مختلف دفعات کے تحت الزام ثابت ہونے پر 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا، عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کو قید کرنے کا حکم دیا، مجرم قیصر سجاد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن