لاہور ( این این آئی)سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے۔انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او سمٹ سے دنیا میں جو مقام ہم نے کھو دیا تھا اسے بحال کرنے میں مدد ملے گی۔لیکن پی ٹی آئی فساد اور انتشار کی روش چھوڑنے پر تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے، مٹھی بھر بلوائیوں کو سڑک پر لا کر دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔رہنمامسلم لیگ (ن) کاکہنا تھا کہ معاشی ترقی ہو رہی ہو تو آئی ایم ایف کو خط لکھ دیتے ہیں اور ایس سی او سمٹ کے موقع پر احتجاج کی کال، پاکستان کی معاشی و خارجی کامیابیاں اس جماعت کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے۔