بانی پی آئی سے ملاقات کرائیں تو 15اکتوبر کا احتجاج مئوخر ہوسکتا ہے،عمرایوب 

Oct 13, 2024

اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے رسائی دی جائے تو 15اکتوبر کا احتجاج مئوخر ہوسکتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، 6اکتوبر کے بعد انہوں نے سورج نہیں دیکھا، 15اکتوبر کو ڈی چوک میں ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔ ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور ہم لوگ ہر وقت سڑکوں پر ہوتے ہیں، عمران خان جیل میں سیاسی قیدی ہیں، ان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا، 6اکتوبر کے بعد انہوں نے سورج نہیں دیکھا ،ہم ڈی چوک پر آرام سے گئے ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا ، حکومت نے پورا ماحول بنایا ہوا تھام آنسوگیس کی شیلنگ ہوئی، 25سو لوگ آج بھی قید میں ہیں، کے پی ہاس پر چھاپہ مارا گیا تو گنڈا پور وہاں سے نکل چکے تھے، پنجاب حکومت کے پی کے لوگوں کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے فنانشل سرپلس دیا جس کی وجہ سے آئی ایم ایف ڈیل ہوئی۔ سعودی سرمایہ کار آئے ہوئے ، سعودی سرمایہ کار فارم 47کی حکومت کو کہتے ہیں آپ کے ملک میں رول آف لا نہیں ہے ہم سرمایہ کاری کیسے کرسکتے ہیں؟وزارت خزانہ جاکر دیکھ لیں، ایم اویوز کی الماری بھری پڑی ہے، ایم اویوز کا مطلب کہ ہم سرمایہ کاری کی نیت کریت ہیں۔

مزیدخبریں