شہباز شریف سے متحدہ کے وفد کی ملاقات آیئنی ترمیم کی حمایت کیلئے بلدیاتی اداروں کے اختیارات مانگ لئے 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال‘ معاشی امور اور آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے کراچی پیکج اور بجلی بل کا معاملہ اٹھایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے لئے اختیارات مانگ لئے۔ مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق ایم کیو ایم کے مسودے کو ترمیم کا حصہ بنایا جائے۔ ایم کیو ایم کے آرٹیکل 140 اے کی ترمیم سے متعلق جمع شدہ مسودہ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔ اسحاق ڈار‘ احسن اقبال‘ سردار ایاز صادق ‘ رانا ثناء اﷲ ‘ خواجہ سعد رفیق کو مشاورت کیلئے ذمہ داری دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کراچی جائے گا۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلدیاتی اداروں سے متعلق مسودے پر گفتگو کی جائے گی۔ ن لیگ کا وفد آئینی ترمیم کے موجودہ مسودے پر ایم کیو ایم قیادت کو اعتماد میں لے گا۔ ملاقات میں فاروق ستار اور امین الحق موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن