لاہور(کلچرل رپورٹر)دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانیؒ کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے۔زبانی مذمت کرتے ہوئے ایک سال ہو گیا۔لیکن اس کے ظلم میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا۔عالم اسلام مل کر اس کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔کب تک اپنی باری کا انتظار کرتے رہے ہیں گے۔ اسرائیلی حملوں میں ہسپتالوں، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری انسانیت کیخلاف جرائم ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کو عالمی انصاف کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ مسلمان ممالک کے حکمران بے حسی کا رویہ چھوڑ کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔
دنیا اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے:ادریس شاہ زنجانی
Oct 13, 2024