نیویارک (آئی این پی )جامعات سے متعلق امریکی جریدے "ٹائمز" کی عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب کی "کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلز" نے مشرق وسطی اور افریقا ریجن کی جامعات کی درجہ بندی میں سر فہرست آ کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ مذکورہ یونیورسٹی نے مملکت، خلیجی ممالک، ترکیہ اور جنوبی افریقا وغیرہ کی تمام جامعات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان میں جنوبی افریقا کی کیپ ٹان یونیورسٹی اور اسرائیل میں تل ابیب یونیورسٹی شامل ہیں۔ کنگ فہد یونیورسٹی کی کامیابی معیاری ترقی کی عکاس ہے جو 2020 میں اس جامعہ کی تزویراتی تبدیلی کے آغاز کے بعد سے دیکھنے میں آئی۔