شفیق آباد ، چھوٹے بھائی نے بینائی سے محروم بڑے بھائی کو قتل کردیا 

لاہور ( این این آئی)شفیق آباد کے علاقے میں بھائی نے بینائی سے محروم بھائی کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق جوئے میں پیسے ہارنے پر ملزم عبدالغفار نے اپنے بڑے بھائی سے چار لاکھ روپے مانگے ۔ پیسے نہ دینے پر ملزم نے بڑے بھائی سعید خان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔ مقتول محکمہ اوقاف میں ملازم تھا ۔ پولیس نے ملزم عبدالغفار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، تاحال شامل تفتیش نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن