فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کے علاقہ 237 ر ب میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے عون عباس وغیرہ ملزموں نے فائرنگ کر کے اپنے مخالف رجب علی کو شدید زخمی کر دیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ محلہ شوکت آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مزمل کی بہن مہوش بی بی کو شدید زخمی کر دیا، زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیسنے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔