جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سینٹر چودھری طلال نے سید والا روڈ پر کام شروع کر کے افتتاح کر دیا۔ طلال چودھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 2 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دنیا کو کیا بتا رہے ہیںکیا فرق ہے اس دہشت گرد میں جنہوں نے چائینز پر حملہ کیا اور یہ ادھر ایس سی او کانفرنس پر حملہ کر رہے ہیں، اگر کسی کے گلے میں پی ٹی آئی کا پرچم ہو اور وہ میانوالی چھائونی کی دیواریں گرا دے، کیا وہ انقلابی ہے یا دہشت گرد، کل ایک بار پھر پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کیا۔ ایک ہفتہ قبل اسلام آباد پر دھاوا بول کر جان بوجھ کر ریاست کو بلیک میل کرنے کیلئے کیا گیا۔ ایس سی او کانفرنس کوئی عام کانفرنس نہیں ہے۔ 75سالہ تاریخ میں سب سے بڑی کانفرنس ہے۔ دو سو سے زیادہ وفود اسلام آباد آئیں گے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایسا احتجاج کر کے کوئی ایس ای او کانفرنس کو نقصان پہنچائیں گے تو ان کی بھول ہے۔ اب ان کے احتجاج کی مذمت نہیںمرمت کرینگے، یہ اب سیاسی جماعت نہیں ہے۔