قاہرہ(این این آئی)مصری سکیورٹی حکام نے ڈرگ مافیا کو سخت دھچکا پہنچاتے ہوئے نہر سویز کے دونوں اطراف سے ایک چوتھائی ارب پانڈ مالیت کی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ سکیورٹی سروسز نے 3.5 ٹن وزنی نشہ آور ادویات کی ایک بڑی مقدار سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کی مالیت تقریبا 250 ملین پانڈ ہے۔