لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے سیلسٹیا آئی ٹی ٹاور کی بنیادوں کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ ٹاور سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی جو پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا آئی ٹی سٹی کا اہم منصوبہ ہے۔ اس سنگ میل کے بعد، سی بی ڈی پنجاب نے بیسمنٹ کی چھت کے سلیب کا کام شروع کر دیا ہے جو جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا دورہ کیا تاکہ سیلسٹیا آئی ٹی ٹاور اور دیگر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لے سکیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر حیات اور نیسپاک کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس کے دوران سی ای او عمران امین کو بریفنگ دی گئی کہ بنیادوں کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے جبکہ ریٹیننگ وال، چھت کے سلیب اور ستونوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن منصوبے کو طے شدہ شیڈول سے آگے لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں زیر تعمیر سیلسٹیا آئی ٹی ٹاور کی بنیاد کاکام مکمل
Oct 13, 2024