حکومت کا فیک انرولمنٹ کی بنیاد پر سکولوں کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ

Oct 13, 2024

لاہور( لیڈی رپورٹر) حکومت نے فیک انرولمنٹ کی بنیاد پر سکولوں کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 13 ہزار پیف پارٹنر سکولوں میں پہلی بار مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے تحت سکولوں کو حاضری رجسٹر کی بنیاد پر فنڈز جاری ہونگے۔ انرولمنٹ کا ریکارڈ اب ڈیجیٹل طریقے سے آن لائن ایپ پر رکھا جائے گا۔ طلبہ کے داخلہ فارم کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور بچوں کی حاضری کم ہونے پر اخراج کے رجسٹر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سکولوں کی عمارت اور فرنیچر کی حالت کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں